لاڑکانہ:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کو پہلے پیپلز پارٹی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں میں ان کو بتانا چاہتاہوں کے ہم ان کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔جو سندھ میں نفرت و تقسیم کی سیاست کرنا چاہتے ہیں ان کو بھی پاکستان پیپلز پارٹی جواب دے گی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم کا منصوبہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کے لئے دفن کیا اس کا اعلان راجا پرویز اشرف نے کیا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی پانی کا کیس عالمی سطح پر لڑ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں موہن جو دڑو سے ہوں، ہمیں توڑنہ نہیں آتا صرف جوڑنا آتا ہے، ہم صرف یہ ہی چاہتے ہیں کے دریائے سندھ سے کاشتکاری ہوتی رہے۔ پنجاب کے کاشتکاروں کو بھی پانی کی قلت کی شکایت ہے اور انہیں اعتراضات ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کوئی تو ہمیں اعتراض ہوگا جو ہم حکومت میں شامل نہیں ہوئے، صدر زرداری نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ دریا سے نئے کینال کی مخالفت کرتاہوں کیوں کے یہ منصوبہ وفاق کو نقصان پہنچاتا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی یتیموں کو زرداری فوبیا ہوچکا ہے، انہیں نیند میں بھی زرداری نظر آتے ہیں، نفرت کی سیاست کو جواب دینا پڑہے گا، چہار صوبے چہار بھائیوں کی طرح ہیں اگر ایک ہوجائیں تو ہم تمام سازشوں کو ناکام کردینگے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک دوسرے کو آپس میں لڑانے کی سازش ہر صوبے میں موجود ہے، پیپلز پارٹی اسے ناکام بنادے گی۔ انڈس رائیور پر نے کینال نہ بنانے کا مطالبہ عوام کا ہے اس کا احترام کریں، پاکستان پیپلز پارٹی آپ کی ہمایتی ہے اس لئے ایسے کسی فیصلے میں آپ کے ساتھ نہ ہوگی جو وفاق کے خلاف ہے۔“آپ کے وزیر خارجہ کے طور پر میں نے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا کو اس بات پر منایا ہے کہ ہم نے سندھو کو بچانا ہے، ہمارے سندھو کو بحال کرنا ہے اس کو فعال کرنا ہے آئیں اس کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلسوں کی شروعات حیدرآباد سے ہوگی۔
