چین نے تجارتی ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمد پر54 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا
چین نے جواب میں امریکی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا ہے۔
چین کی جانب سے صرف امریکی مصنوعات پر ٹیرف ہی عائد نہیں کیا گیا بلکہ چینی وزارت تجارت نے 11 امریکی کمپنیوں چین میں کاروبار نہ کرنے والی لسٹ میں بھی شامل کردیا
چین نے امریکی ٹیرف کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں مقدمہ میں بھی دائر کردیا ہے۔ جبکہ چین نے7 معدنیات کی برآمدات پر بھی سخت پابندیاں عائد کر دیں ہیں،چین کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا۔
