پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بازارِ حصص میں کاروبار میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے
جمعہ کے روز مارکیٹ کا آغاز 1847.15 پوائنٹس کے اضافے سے 120785.26 پوائنٹس سے ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1344.41 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے 120282.52 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، جو اسٹاک ایکسچینج کی نئی بلند ترین سطح ہے۔
منافعے کے حصول کے لیے فروخت کا رجحان بڑھ گیا اور انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 977 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
