وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شاہراہِ بھٹو کا اچانک دورہ
وزیراعلیٰ کے ہمراہ سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پی ڈی سے کہا کہ عید کی چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں، کام کی رفتار تیز کریں، جام صادق انٹرچینج اور قائدآباد انٹرچینج جلد مکمل کیا جائے،عوام کی سہولت کے لیئے دونوں انٹرچینجز کو ٹریفک کیلئے جلد کھولنا چاہتا ہوں۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو نے کہا کہ جام صادق انٹرچینج کی تعمیر میں تین ماہ لگیں گے، جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کہ کہ جام صادق انٹرچینج دو ماہ میں انٹرچینج مکمل کریں، جبکہ کازوے کے قریب شاہراہِ بھٹو پر زیر تعمیر راؤنڈ اباؤٹ جلد مکمل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو اور انجینئر خالد مسرور کی تفصیلی بریفنگ
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈی ایچ اے اورعائشہ مسجد جانے کے لیئے حل نکالیں، منگل یا بدھ کو میٹنگ کرونگا، اس کی ڈرائنگ تیار کرکے پیش کریں،اگلے تین سالوں میں شاہراہِ بھٹو کو سی پورٹ سے منسلک کرنا ہے، اس کی پیشگی تیاری کی جائے،کے پی ٹی سے شاہراہِ بھٹو منسلک ہونے سے سی پورٹ ٹریفک ملک کے دیگر حصوں تک مؤثر انداز میں پہنچ سکے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شاہراہِ بھٹو ٹول پلازہ پر ٹیکس ادا کیا اور قائدآباد انٹرچینج روانہ
سید مراد علی شاہ نے زیر تعمیر قائدآباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شاہراہ بھٹو سے قائدآباد انٹرچینج قائدآباد پل کے پاس اتر رہا ہے،قائدآباد انٹرچینج سے شاہراہِ بھٹو پر چڑھنے اور اترنے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قائدآباد انٹرچینج کو اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے میں ٹریفک کے لیے کھولیں گے۔
انٹرچینج کی ریمپ کا ارتھ ورک تقریباً مکمل ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی
قائدآباد سے سموں گوٹھ تک 4 کلومیٹر ایلیویٹڈ روڈ کی تعمیر کا کام تیز کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ نے جام صادق پل کا کام دو ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا
