اقوام متحدہ میں تعینات سابق پاکستانی مندوب اور سفارتکار ملیحہ لودھی کا کہنا ہے امریکی ٹیرف سے دنیا میں تجارتی جنگ شروع ہو جائے گی,پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا.
نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، مزید ٹیرف بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات امریکا میں مہنگی ہو جائیں گی۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا امریکا ٹیرف عائد کرے یا نہیں،پاکستان کو اپنی ایکسپورٹس بہتر کرنا ہوں گی۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا اضافی ٹیرف عائد کرنے سے دنیا میں تجارتی جنگ شروع ہو جائے گی۔چین اور امریکا کے درمیان دنیا کا سب سےبڑا تجارتی تعلق ہے،ہمیں یہ دیکھنا ہےکہ ٹیرف کے معاملے میں کہاں تک ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو 9 اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔
