امریکی صدر نے یورپی یونین اور46 ممالک پر بھاری تجارتی عائد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران یوم آزادی کے موقع پر یورپی یونین اور 46 ممالک پر نئے تجارتی محصولات کے نفاذ کا اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا کو اقتصادی طور پر خوشحال بنایا جائے، ان اقدامات کے ذریعے امریکا ایک نئے سنہری دور کا آغاز کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان نئے ٹیرف کی مدد سے امریکا میں غیر منصفانہ تجارتی تعلقات کو ختم کیا جائے گا۔ یہ ٹیرف امریکا کے کسانوں اور کاشتکاروں کے حق میں ہیں، جنہیں دنیا بھر میں دیگر ممالک کی جانب سے ظلم کا سامنا تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اب غیر ملکی ساختہ گاڑیوں پر25 فیصد ٹیکس عائد کرے گا، جو ممالک امریکی مصنوعات پر ٹیرف لگاتے ہیں انہیں اب اس کا جواب دیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں