کراچی:صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت اچانک بگڑجانے پر انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق صدر مملکت کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ صدرآصف علی زرداری کا علاج ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے۔
