ایران اور امریکا صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوتی جارہی ہے۔
امریکا کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیاجاچکا، ایران کو نیوکلیئر پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں غزہ کی صورتحال کی ذمہ داری بھی حماس پر ڈال دی
ٹیمی بروس نے کہا کہ غزہ کی صورتحال کی ذمہ دار حماس ہے، ٹرمپ انتظامیہ تمام فیصلے امریکی عوام کی امنگوں کے مطابق کر رہی ہے،احترام کے ساتھ اپنے اقدار کو نافذ کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں جب امریکا معاشی لحاظ سے مضبوط ہو جائے گا تو دنیا بھی ایک بہتر جگہ ہو گی۔ لوگ ٹرمپ پر اعتبار کرتے ہیں اسی لیے انہیں دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔
ٹیمی بروس سے سوال کیا گیا کہ ٹرمپ امریکا کو پھر سے عظیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر مقبوضہ کشمیر اور افغانستان میں بھی لوگ ان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈ کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے، ایران کو نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا۔امریکا آنے والے افراد کو امریکی قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔
