کراچی میں نئے ٹریفک قوانین کا نفاذ کر دیا گیا، پابندیاں عائد

کراچی: ٹریفک مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ کر دیا گیا۔

روڈ سیفٹی قوانین کا فیصلہ آئی جی ٹریفک پولیس کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا

ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور محفوظ سڑکوں کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا

نئے قوانین ٹرانسپورٹرز، موٹر سائیکل سواروں، چنگچی رکشوں پر لاگو ہوں گے، سڑکوں پر پانی گرانے والے واٹر ٹینکرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ موٹر سائیکل سوار کو چین اسپاکٹ پر چین کور نصب کرنا لازمی ہو گا جبکہ ہیڈ لائٹ، ٹیل لائٹ، ہیزرڈ لائٹ اور انڈیکیٹرز درست حالت میں ہونی چاہیے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ رجسٹریشن پلیٹس دونوں طرف نمایاں ہونی چاہئیں۔ بجکہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ریئر ویو مررز کا استعمال لازمی ہو گا اور انہیں ڈرائیونگ لائسنس ہمیشہ ساتھ رکھنا ہو گا

فیصلے میں لین کی پابندی موٹرسائیکل سواروں کے لیے سڑک کے بائیں طرف چلنا لازمی ہوگی، درمیانی یا دائیں طرف ہونے پر جرمانہ کیا جائے گا۔

گاڑیوں کے لیے جی پی ایس ٹریکر، ڈیش کیم، ریئر ویو کیم اور کیبن کیم نصب کرنا لازمی ہو گا تاکہ حادثات کی صورت میں شواہد محفوظ کیے جا سکیں، ڈرائیور کے رویےکی نگرانی ممکن ہو۔

اجلاس میں آئل ٹینکرز میں بفر پلیٹس لگانے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ جدید ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم، آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں جس سے ریڈ سگنل توڑنے، اسٹاپ لائن سے آگے موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں کی نشاندہی ہو گی

اجلاس میں کہا گیا کہ رفتار کی حد پر عملدرآمد کروانے کے لیے اسپیڈ کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، لین مانیٹرنگ کیمرے غلط لین چلنے والی گاڑی کی نشاندہی کریں گے۔

خلاف ورزی دہرانے والوں کے لیے اضافی جرمانہ کیا جائےگا، ٹریفک قانون کی خلاف ورزی دوبارہ کرنے پر 2500 روپےکا اضافی جرمانہ ہو گا۔

ٹریفک پولیس کی زیر صدارت اجلاس میں چنگچی رکشوں کے لیے مرحلہ وار پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ہوا، پانچ بڑی شاہراؤں کو چنگچی رکشہ کے لیے ممنوع قرار دیا گیا ہے

آئی آئی چندریگر روڈ، شاہین کمپلیکس تا ٹاور ممنوع قرار دیا گیا ہے، شاہراہ فیصل، آواری تا اسٹار گیٹ پر بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے، خلیق الزمان روڈ للی سگنل تا سب میرین انڈر پاس پر چنگچی رکشہ ممنوع ہو گا، سر شاہ سلیمان روڈ، لیاقت آباد 10 نمبر غریب آباد تا اسٹیڈیم تک داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔راشد منہاس روڈ، ڈرگ روڈ تا سہراب گوٹھ پر رکشوں کا داخلہ ممنوع ہو گا، ٹریفک روانی بہتر بنانے، حادثات میں کمی کےلیےمزیدپابندیاں نافذکی جائیں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں