میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی۔
رپورٹس کے مطابق میانمار میں زلزے سے 1002 افراد ہلاک اور 2400 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ امریکی ایجنسی نے زلزلے میں 10 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے میں آنے والا زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے جھٹکے 900 کلو میٹر دور تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے
زلزلہ میں متعدد تعمیراتی اسٹرکچر اور عمارتیں منہدم ہو گئیں۔
