دہشت گرد پاکستان کو معدنیات سے فائدہ اٹھانے سے روکنا چاہتے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں ڈالر کے خزانے ملک کے پہاڑوں کے اندر موجود ہیں، دہشت گرد پاکستان کو ان وسائل سے فائدہ اٹھانے سے روکنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں رب ذوالجلال کا احسان پاکستان تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ قدرت نے پاکستان کو معدنیات کی دولت سے نوازا ہے،پاکستان رب العزت کا عظیم تحفہ ہے، اللہ تعالیٰ نے ماہ رمضان میں یہ تحفہ عطا کیا

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان ہمارے لیے کسی معجزے سے کم نہیں۔پوری قوم تقاضہ کررہی ہےکہ ہم متحد ہوجائیں،دہشتگردی کےخاتمے کےلیےافواج پاکستان قربانیاں دے رہی ہیں

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں تفریق، مذہبی منافرت ہے تو یہ ان اعظیم قربانیوں کےساتھ بےوفائی ہے، ملک کے وقار وعزت کو داؤ پر لگایا جارہاہے، آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔پاکستان کے وسیع تر مفاد کےلیے ہم اپنےذاتی مفادات اور انا کوپاکستان کے تابع کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان قدرت کے دیے ہوئے خزانے سے فیض یاب نہ ہوسکے۔ایسےعناصر کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی گوارا نہیں، وہ پاکستان کےدشمن ہیں جن کو ملک کی ترقی و خوشحالی گوارہ نہیں، بخوبی جانتے ہیں دہشتگردوں کو مالی معاونت کہاں سے مل رہی ہے، دہشت گردی کےتانے بانے دور تک ملتے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ ہماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکی تحفظ کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، ذاتی اختلاف بھلا کر قومی یکجہتی اور اتفاق ترقی کا واحد راستہ ہے اور اتحاد و اتفاق سے ہی پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کرسکتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں