کراچی: دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے۔
55سالہ نصیر سومرو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا گھر میں علاج جاری تھا
نصیر سومرو اکی نماز جنازہ شکار پور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔
نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا اور ان کا شمار دنیا کے طویل القامت افراد میں کیا جاتا تھا
دراز قد کی وجہ سے نصیر سومرو کو قومی ائیرلائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔
