وزیر صحت نے ویکسین سے انکاری خاندانوں کے مسئلے پر رپورٹ طلب کرلی

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کراچی کا دورہ،

ترجمان وزارت صحت  کے مطابق وفاقی وزیر صحت کے دورے کے موقع پر صوبائی ای او سی کے حکام نے ان کا استقبال کیا،

صوبائی کوآرڈینیٹر ارشاد علی سوڈھر نے وزیر صحت کو پولیو کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی

جاری ویکسینیشن مہمات اور درپیش چیلنجز پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت نے ویکسین سے انکاری خاندانوں کے مسئلے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی،

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کی قومی مہم میں فرنٹ لائن ورکرز اور ضلعی انتظامیہ کے کردار کو سراہا، وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی،

وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ترجیح ہے، پولیو فری پاکستان کے لیے مزید جدید اور مربوط حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے، پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی حکومت سندھ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

وزیر صحت نے اس سال کے 6 میں سے 4 پولیو کیسز سندھ سے ہونے پر تشویش کا اظہار کیا

سید مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ میں 43,000 والدین ویکسینیشن سے انکاری ہیں جن میں سے تقریبا 42,000 کراچی سے ہیں۔والدین سے اپیل ھے اپریل کی قومی پولیو مہم بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلایں ۔والدین کی مدد سے ملک کو پولیو کی مرض سے پاک کرنا ھے۔کراچی کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی مسلسل موجودگی تشویش ہے۔پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کمیونٹی انگیجمنٹ اور ویکسینیشن مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

سندھ کے پولیو کوارڈینیٹر ارشاد علی سودھر نے کہا کہ سندھ سے پولیو کے خاتمے کیلیے موثر اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں ۔ کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایسی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے جس سے کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں