تاجر برادری کا نیب کی نئی بزنس فرینڈلی پالیسی پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد:پاکستان کی تاجر برادری نے نیب کی نئی بزنس فرینڈلی پالیسی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

رپورٹس کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی مشاورت سے 10 مقدمات پہلے ہی بند اور تاجروں کی متعدد شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے نیب سے وابستہ امور کے فوکل پرسن احمد چنائے کا کہنا ہے کہ کاروباری طبقے کو ہراسانی سے بچانے کیلئے متعارف کرائے گئے نظرثانی شدہ ایس او پیز نافذ ہونے سے مختلف کاروباری افراد کی جانب سے تقریباً 12؍ کیسز سامنے لائے گئے، مختلف نوعیت کے ان کیسز کو نیب کے ساتھ مل کر حل کیا گیا

احمد چنائے نے مزید بتایا کہ نیب کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے کئی جاری انکوائریز کا جائزہ لیا، اور ادارے کے عہدیداروں کو منصفانہ اور شفاف انکوائری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ کجھ روز قبل نیب چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ آباد ہاؤس میں بھی آئے تھے جہاں انہوں نے تمام بلڈرز کے مسائل سننے تھے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہائی بھی کرائی تھی۔

تمام بلڈرز نے نیب چیئرمین کے اس اقدام کا سراہا تھا اور بھتری کی امید ظاہر کی تھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں