دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے: امریکا

واشنگٹن:امریکا نے کہا ہے کہ شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہت اہم ہیں

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ انصاف کیلئے دہشتگرد شریف اللہ کو امریکا منتقل کیا گیا،شریف اللہ 13 امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ٹرمپ پہلے امریکا کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔ جو بائیڈن نے افغانستان سے انخلا کے ناقص انتظامات کئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں