افغانستان میں بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی،29 افراد جاں بحق

افغانستان میں بارشوں، سیلاب اور ژالہ باری کے  جس کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان کے 2 صوبوں میں ژالہ باری اور شدید بارش کے باعث 29 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مغربی صوبہ فراہ میں ژالہ باری کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والے2 خاندانوں کے افراد تھے جو سیر و تفریح کے لیے گئے تھے۔

جنوبی قندھار میں مختلف مقامات پر شدید بارش کے باعث 8 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں