spot_img

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی:پاکستان کو 60 رنز سے شکست

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیدی۔

321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 47.2 اوورز میں 260 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 8 وکٹیں گرگئیں

پاکستان ٹیم کے بیٹر سعود شکیل 6  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 22 کے مجموعی اسکور پر کپتان رضوان بھی 3 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 69 رنز پر گری جب  فخرزمان 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔سلمان آغا بھی 28 گیندوں پر 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

طیب طاہر بھی جلد ہی وکٹ گنوا بیٹھے اور ایک رن پر آؤٹ ہوگئے۔

بابراعظم بھی 153 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم نے 90 گیندوں پر 64 رنز کی اننگ کھیلی۔شاہین شاہ آفریدی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، خوشدل شاہ 49 گیندوں پر 69 رنز کی اننگ کھیلی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں