کراچی: زرعی شعبے کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکی منصوبہ بندی، سندھ نے بڑی کامیابی حاصل کرلی
سندھ حکومت نے زرعی شعبے میں موسمیاتی تبدیلی کےاثرات سےنمٹنےکےلئے "کلائمٹ اسمارٹ ٹیکنالاجی” متعارف کروادی
کراچی:وزیرزراعت سردار محمد بخش مہر نےجدیدزرعی پیداوار "کلائمٹ اسمارٹ ٹیکنالاجی” منصوبہ کا افتتاح کردیا
وزیر زراعت نے کیلے میں پناما ویلٹ بیماری پھیلنے کو روکنے، کپاس کی جلد کاشت، زرعی اجناس میں جراثیم کی باقیات کا تجربہ کرنے کے لئے ایم آر ایل لیبارٹری کا افتتاح کیا،تقریب میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی،ڈائریکٹر جنرل ریسرچ، زرعی سائنٹسٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی
صوبائی وزیر زراعت نے ریسرچ ونگ کو زرعی سیکٹر میں جدید کلائمٹ سمارٹ ٹیکنالاجی متعارف کروانے اور کامیابی پر مبارکباد دی
سردار محمد بخش مہرنے کہا کہ امید ہے کہ ریسرچ ونگ مستقبل میں بھی ایسے ہی کامیاب منصوبے جاری رکھے گی، ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زراعت کو بڑا نقصان پہنچ رہا ہے، سمارٹ ٹیکنالاجیز سے گندم آبپاشی کے پانی میں 25 سے 30 فیصد تک بچت اور 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوگا، ڈبلنگ میتھڈ کے ذریعے گندم کی کاشت سے بیج کے استعمال میں60 فیصد کمی لائی جاسکے گی۔ سرسوں جیسی کم پانی والی فصلوں کی کاشت خشک سالی کے دوران ایک بہتر متبادل ثابت ہوسکتی ہے۔
سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ سبزیوں، زعفران کی مقامی زمین کی آزمائش اور بیماری سےپاک کیلےکے پودوں کی تیاری بھی شامل ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنےکےلئےکپاس کی جلدکاشت اور جدید ایم آر ایل لیبارٹری کا قیام بھی شامل ہیں، ان اقدامات کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور زراعت کو پائیدار خطوط پر استوارکرنا ہے، جدید ٹیکنالوجیز سندھ کی زرعی پیداوارکودرپیش چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوں گی، کراچی:جدید زرعی پیداوار کلائمٹ اسمارٹ ٹیکنالاجیز منصوبہ سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور برآمد میں بہتری آئے گی۔
صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ زرعی تحقیقاتی ادارہ کسانوں کےساتھ مل کر ان تکنیکوں کےنفاذ کو یقینی بنانے کےلیےپرعزم ہیں، تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سےمؤثرطریقے سے نمٹا جاسکے،کلائمٹ سمارٹ ٹیکنالوجی سے صوبے میں زرعی شعبے کو ترقی اور کسانوں کی خوشحالی میں مدد ملے گی۔
