صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ چین کیلئے اسلام آباد سے روانہ ہو ئے

صدر مملکت 4 سے 8 فروری تک دورہ چین کیلئے وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے روانہ ہوئے، نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔

آصف علی زرداری بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سطح کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

صدر مملکت چینی صدر شی جن پنگ اور سٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ سے ملیں گے۔

صدر مملکت ٓصف علی زرداری کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے

آصف علی زرداری کا دورہ چین دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ملاقاتوں کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری، علاقائی روابط، سکیورٹی تعاون سمیت اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں