کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے قوم کے سپوت اپنے خون سے ماضی کی غلطیوں کا دوبارہ ازالہ کر رہے ہیں، امید ہے ملک جلد امن کا گہوارہ بنے گا۔
کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ حالیہ دہشتگردی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قلات میں انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، پوری قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم شہداء کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کی لہردوبارہ آئی ہے.
وزیراعظم نے کہا کہ قلات آپریشن کے دوران 23 خوارج جہنم واصل ہوئے، 18جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، افواج کے جوان اپنے خون کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہسپتال سے ہو کر آیا ہوں، زخمی جوانوں کےحوصلے بلند تھے، زخمی جوانوں کا کہنا تھا جان کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑتا تو کرتے۔سپہ سالارکی لیڈرشپ میں سکیورٹی ادارے فرض کی ادائیگی کر رہے ہیں، پورا ملک جلد امن کا گہوارہ بنے گا، آج قوم کیلئے بھی بڑا چیلنج ہے، اتفاق اور اتحاد کے ساتھ چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے، سیاست بھی ہوگی اور پھر سیاسی میدان بھی سجیں گے۔
