وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ہوئی ہے۔
دوران ملاقات ملک کی مجموعی صورتحال، مذاکرات کے لئے حکومت کی مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے روئیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عوامی مسائل کے حل کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات پر بھی بات چیت بھی کی گئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہاربھی کیا۔
