راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قابل فخر قوم اور مسلح افواج کی مشترکہ قوت سے دوست نما دشمنوں کو ہر صورت شکست دی جائے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ بلوچستان کے دوران پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو دو ٹوک وارننگ دی۔
آرمی چیف نے کہا کہ جو لوگ اپنے غیر ملکی آقاؤں کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور منافقت کا لبادہ اوڑھے، شکاری کے ساتھ شکار کرنے اور خرگوش کے ساتھ دوڑنے میں مہارت رکھتے ہیں، ہم انہیں اچھی طرح پہچانتے ہیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قابل فخر قوم اور مسلح افواج کی مشترکہ قوت سے ان دوست نما دشمنوں کو ہر صورت شکست دی جائے گی۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے فوج اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں صوبائی حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
