ترکیہ کے ہوٹل میں آتشزدگی،ہلاک افراد کی تعداد 76 تک ہوگئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم لکڑی کی کثیر المنزلہ عمارت میں گزشتہ روز آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا

آگ12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات کے وقت لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ سے بچنے کیلئے2 افراد نے عمارت سے باہر چھلانگ لگا کر بچنے کی کوشش کی تاہم دونوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جاپہنچی  ہے اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔جبکہ ہوٹل مالک سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں