اسرائیلی فوج کے سربراہ نے حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر استعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا

تل ابیب:اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ 6 مارچ 2025 کو اپنی مدت ختم کرنا چاہتا ہوں۔

لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے لکھا کہ 7 اکتوبر کی صبح میری کمانڈ میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز اسرائیل کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہیں جس پر اسرائیل نے بھاری اور دردناک قیمت چکائی۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ہلیوی کو 30 جنوری تک حماس کے حملوں کو روکنے میں ناکامی کی تحقیقات مکمل کرنے کی مہلت دی تھی ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں