نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 17جنوری سے پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کی جا رہی ہے.3نئے ریجنل سنٹر آزاد جموں و کشمیر،گوادر اور گلگت بلتستان میں قائم ہوں گے

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے سروسزموبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی، جعلی ویب سائٹس سے شناختی دستاویزات بنوانے میں معاونت کا کاروبارہورہاتھا.وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے جعلساز عناصر کا سختی سے نوٹس لیا ہے، نادرا کی موبائل ایپ کو پہلے سے مزید بہتر بنادیا گیا ہے.

محسن نقوی نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ، نائکوپ، پی او سی ، ب فارم ، ایف آرسی سمیت تمام خدمات موبائل ایپ پر دستیاب ہیں، نئے ریجنل دفاتر 31 مارچ سے کام شروع کر دیں گے.دفاتر کے قیام سے نادرا حکام اور شہریوں کے درمیان رابطے میں آسانی ہو گی.شہریوں کے مسائل تیزی سے حل ہوں گے ، شکایات کا فوری ازالہ ہو گا.ملک بھر میں صرف 19 تحصیلوں میں نادرا دفاتر کا قیام باقی تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں