
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔
خانگی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی پروپیگنڈوں کے باوجود فوج متحد ہے اور رہے گی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ان کے ساتھ پوری عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔
اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کے باوجود فوج متحد ہے
انہوں نے کہا کہ اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کے باوجود فوج متحد ہے۔آرمی چیف اور دیگر عسکری قیادت دل اور جان سے جمہوریت کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فوج میں نہ کسی نے استعفیٰ دیا نہ کسی نے کوئی حکم عدولی کی۔
