جنوبی کوریا جہاز حادثہ:179 مسافر ہلاک، ایئرچیف نے سر جھکاکر معافی مانگ لی

جنوبی کوریاکے موان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جیجو ائیر کے جہاز حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے

حادثے کے بعد خوش قسمتی سے دو مسافروں کو بچا لیا گیا۔

طیارہ رن وے سے اتر کر اردگرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی

جہاز میں عملے سمیت 181 افراد سوار تھے جن میں سے دو مسافروں کو بچا لیا گیا۔

جنوبی کوریا نے جہاز حادثے پر سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

جیجو ائیر کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) کم ای بائی نے پریس کانفرنس سے قبل ائیرلائن کے اعلیٰ حکام کے ساتھ کیمروں کے سامنے سر جھکا کر حادثے پر معافی مانگی۔

اس کے بعد پریس کانفرنس کی اور کہا کہ طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے۔گرنے والےطیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثے پر معذرت خواہ ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں