
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پولیس لائن گیسٹ ہاؤس سے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔عمران خان عدالتِ عالیہ میں سخت سیکیورٹی میں پہنچے ہیں۔عدالت اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں.
ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو گیٹس پر سخت سیکیورٹی تعینات ہے، پچھلے راستے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ ایف سی اہلکار اور اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں سرینگر ہائی وے اور عدالت کےاطراف تعینات کی گئی ہیں۔
