کراچی : جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی نیو ڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات میں مدارس بل ، سندھ کے امن امان ، ملکی ، علاقائی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔
ملاقات میں جمعیت علماء اسلام ضلع لاڑکانہ کے امیر مولانا ناصر محمود سومرو ، پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر محترمہ فریال ٹالپر بھی موجود تھیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے مدارس بل پر مولانا فضل الرحمن کے خدشات کو جلد ختم کرکے وعدے کے مطابق مدارس رجسٹریشن بل کا معاملہ جلد از جلد حل ہونے کی یقین دہانی کروائی
مولانا راشد محمود سومرو نے سندھ میں امن و امان کی بدترین امن امان کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں عوام کے جان ، مال عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے موقع پر امن وامان کی بحالی کیلئے سندھ حکومت اور سندھ پولیس کو ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی فوری ہدایات جاری کیں
ملاقات میں اراکین سندھ اسمبلی جمیل احمد سومرو ، سہیل انور خان سیال ، مولانا طاہر محمود سومرو ، مولانا طارق محمود سومرو ، جناب عطاء الرحمن سومرو اور جناب ڈاکٹر شفیق الرحمن سومرو بھی موجود تھے
ملاقات میں شھید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو سزا ملنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان کے فرزندان کو مبارکباد پیش کی اور تمام ورثاء کے صبر پر انکو خراج تحسین پیش کیا،
علامہ راشد محمو سومرو نے اپنے شھید والد کے قاتلون کی گرفتاری میں سندھ حکومت کے تعاون اور سندھ پولیس کے کردار کو سراہا،
اس موقع پر مولانا ناصر محمود سومرو اور سومرو برادران نے صدر مملکت آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری، محترمہ فریال ٹالپر کو اپنے چھوٹے بھائی ڈاکٹر شفیق الرحمان سومرو کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
