
اسلام آباداد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ناقابل یقین ہے کہ دونوں طرف سے بیانیہ جارحانہ ہوگیا ہے، یقین نہیں آتا کس کس طرح کی زبان استعمال کی جاتی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ مجھے ایک دوست نے میسج بھیجا کہ اگلا نشانہ آپ کا گھربھی ہوسکتا ہے، میسج میں کہا گیا ہے کہ آپ کے گھر کو بھی آگ لگائی جاسکتی ہے۔
