حوثی باغیوں کا امریکی ایف 18 تباہ کرنے کا دعویٰ

رپورٹس کے مطابق یمنی حوثیوں کی جانب سے امریکی ایف 18 طیارہ حوثی حملے کے نتیجے میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

میڈیائی رپورٹس کے مطابق یمنی افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ یمنی افواج نے گزشتہ رات یمن پر امریکی و برطانوی حملہ ناکام بنایا۔حوثیوں نے جوابی حملے میں 8 کروز میزائلوں اور 17 ڈرونز کے ذریعے بحیرہ احمر میں موجود امریکی طیارہ بردار  بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کے نتیجے میں ایک امریکی ایف 18 تباہ ہوا جبکہ دیگر حملہ آور طیارے  یمنی فضائی حدود سے نکل کر امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے دفاع پر مجبور  ہوئے اور اس حملے کے بعد یو  ایس ایس ہیری ٹرومین بھی بحیرہ احمر میں اپنی پوزیشن تبدیل کرنے پر مجبور ہوا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں