مہنگائی 6 سال کی کم ترین سطح پر ہے: وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے ملکی معیشت پر کاروباری طبقے کا اعتماد بڑھ رہا ہے،

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے آخر تک ترسیلات زر 35 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی.

انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہم زرمبادلہ زخائر تین ماہ کی برامدات کے مساوی لے جائیں گے، میکرو اکنامکس استحکام کا اثر جلد حقیقی معیشت میں بھی نظر آئے گا۔کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس دس سال کی بلند ترین سطح اور مہنگائی 6 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، عالمی منڈی میں مرغی اور دالوں کی قیمتوں میں کمی اور ایندھن سستا ہونے کے باوجود ملک میں دالیں مہنگی ہورہی ہیں، اس مہنگائی کا ذمہ دار مڈل مین ہے۔بنیادی اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے عوام کو ریلیف ملا، آٹا، مرچ، ڈیزل، پیٹرول، دالیں، پیاز، چینی سمیت کئی اشیا سستی ہوئیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں