بلوچستان اور پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 5 روز میں 43 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے  بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کیے جس میں 9 دسمبر سے اب تک 43 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 13 دسمبرکی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں کارروائی کی جس میں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔لکی مروت آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے۔ 9 دسمبر سے اب تک پختونخوا میں 18 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 13 دسمبر کو بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کاروائیاں کیں، موسیٰ خیل اورپنجگورمیں دو الگ الگ آپریشنزمیں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں سرگرم دیگر دہشت گرد گروہوں کو بڑا دھچکا لگا،  یہ کارروائیاں علاقے میں امن بحال ہوجانے اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں