سندھ کی ثقافت ہمارے لیےاحترام، وقار اور فخر کی علامت ہیں: بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے عوام اور تمام پاکستانیوں کو یوم ثقافتِ سندھ کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے، جو وادیِ مہران کی بھرپور ثقافتی لیگیسی، شاندار روایات اور لازوال اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنے جاری بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ یوم ثقافت سندھ کے پائیدار لیگیسی، ہم آہنگی، رواداری اور شمولیت کا عکاس ہے۔سندھ، صوفی بزرگوں کی سرزمین ہے، جو صدیوں سے امن، بقائے باہمی اور محبت کا روشنی کا مینار رہی ہے۔ سندھ کا اتحاد و بھائے چارے کا پیغام نسل در نسل دلوں کو متاثر کرتا آیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجرک اور سندھی ٹوپی کی ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف سندھ کی ثقافت کے نہیں بلکہ اس کی شناخت اور اقدار کے مظہر ہیں، جو ہمارے لیےاحترام، وقار اور فخر کی علامت ہیں۔ انہوں نے سندھ کی ثقافت کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، جو پاکستان کی متنوع اور رنگین ثقافتی وراثت کا ایک لازمی حصہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے عوام پر زور دیا کہ وہ اس دن کو شاہ عبداللطیف بھٹائی، سچل سرمست اور لعل شہباز قلندر جیسے عظیم صوفی بزرگوں کی تعلیمات کو اپنانے کے عہد کے طور پر منائیں، جن کے محبت، انسانیت اور امن کے پیغامات سندھ کی شناخت کی روح ہیں۔ چیئرمین نےاپنے پیغام میں  پیپلز پارٹی کی سندھ کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور اس کی روایات کو جدید دور کے چیلنجز کے ساتھ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں