کوٹڑی: پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آج یوم تاسیس منایا جارہا ہے، کوٹری میں جلسہ کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جلسہ گاہ پہنچ گئے، پیپلز پارٹی رہنما ملک اسد سکندر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے اسٹیچ پر آمد پنڈال جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا، جلسہ گاہ کو پارٹی پرچم اور بینرز آویزاں کرکے سجایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، یہی جذبہ آج بھی قائم ہے،
پیپلز پارٹی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ملک سکندر نے وزیراعلیٰ سندھ اور تمام شرکاء سمیت ضلع جامشورو کو ویلکم کرتا ہوں۔
ملک سکندر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جس نے ملک کو ایٹم بم دیا، چاچا سائیں مراد علی شاہ سے درخواست ہے کہ عوام کی اسی طرح خدمت کرتے رہیں۔ہماری عوام کا خیال رکھیں، ہم آپ کا خیال رکھیں گے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان و جیالوں کا شکرگذار ہوں کہ آج یوم تاسیس پرآئے ہیں،پورے پاکستان کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ذوالفقار علی بھٹو نے 30 نومبر 1967 پر پارٹی کا بنیاد رکھا،شہید بھٹو نے روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا،شہید بھٹو نے اس وقت کے دو آمروں کا مقابلہ کرکے ملک میں جمہوریت قائم کی،شہید بھٹو نے عوام کی خدمت پر گھنٹوں بات کرنا بھی کم ہے،ملک کو ایٹمی قوت بنایا، سمت کانفرنس کی،شہید بھٹو نے عوام کو آواز دی اور ووٹ کی طاقت کی۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو جتوایا ہے،شہید بھٹو کو ایک عدالی قتل کے ذریعے شہید کیا،ہمیں پتہ تھا کہ ایک بے قصور کو تختہ دار تک پہنچایا ہے،عدالت نے فیصلہ سنادیا کہ شہید بھٹو کا عدالتی قتل ہوا،اس کے بعد بینظیر بھٹو نے پارٹی کی کمان سنبھالی،بینظیر بھٹو نے ایک اور آمر ضیا الحق سے مقابلہ کیا،جیالوں نے کوڑے کھائے اور عوام اپنے لیڈروں کے ساتھ کھڑی رہی،عوام کی طاقت سے بینظیر بھٹو وزیراعظم بنی،پورے جامشورو میں اگر خدمت کی ہے تو وہ پیپلز پارٹی نے کی ہے،شہید بینظیر بھٹو کو دہشتگردوں نے 2007 میں ہم سے چھین لیا،صدر زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کو سنبھالا،پندرہ سالوں میں عوام نے پہلے سے زیادہ ووٹ دیئے ہیں،جامشورو نے ہمیشہ سے روایت قائم کی، اور رکارڈ قائم کئے ہیں،جامشورو پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر میں اپنی عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔صدر زرداری نے آئین میں اٹھارویں ترمیم کے ذریعے اپنے حقوق واپس لی۔
