
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف سیف اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ عمران خان کو رینجرز نے حراست میں لیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ ۔ رینجرز اہلکار بڑی تعداد میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔
القادر یونیورسٹی کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے نیب انکوائری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
القادر یونیورسٹی اسلام آباد کے قریب سوہاوہ میں زیر تعمیر یونیورسٹی ہے۔ یہ منصوبہ القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ کا حصہ ہے۔ 5 مئی 2019ء کو اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے زمین کی خریداری کی گئی تھی۔ نیب اس کیس کی تحقیقات کررہا ہے۔
