چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کئی ماہ سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ٹورنامنٹ پاکستان میں نہیں ہوگا،بھارت نے ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو اہم سے بھی اچھی امید نہ رکھے
لاہور قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کئی ماہ سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ٹورنامنٹ پاکستان میں نہیں ہوگا اور بھارتی ٹیم نہیں آئے گی، چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہم بھارتی بورڈ اور حکومت کے جواب کا انتظار کررہے ہیں اور اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے، ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان میں ہی ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا مسلسل دعویٰ کر رہا ہے کہ انڈین کرکیٹ ٹیم چیمپئن ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آئے گی۔
