غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنی سربراہ یحیی سنوار کی شہادت کے بعد نئی قیادت کا اعلان کردیا۔
رپورٹس کے مطابق حماس نے پرانی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنظیم کی قیادت پانچ رکنی کمیٹی کے سپرد کردی۔
حماس نے شہید یحییٰ السنوار کی جگہ نئے سربراہ کی تقرری فی الحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
5رکنی کمیٹی میں خلیل الحیا، خالد مشعل، ظاہر جبرین، شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد درویش اور پانچویں شخصیت کا نام ابھی نہیں بتایا گیا
ان پانچ میں سے غزہ کے تین مقامی سربراہ اور دو دیگر عہدے دار شامل ہیں۔