
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور پاکستانی منتقلی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ امریکہ میں ملاقات کے لیے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کو 5 سال کا امریکی ویزہ مل گیا ہے۔
اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ عافیہ صدیقی سے 29 سے 31 مئی تک تین دن کے دوران امریکی جیل میں ملاقات طے پا گئی، فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل کلائیو سمتھ عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے۔ عدالت نے حکومت کو حکم دیا کہ وزارت خارجہ عافیہ صدیقی کے نفسیاتی چیک اپ کے لئے انڈیپنڈنٹ ڈاکٹر فراہمی میں مدد کرے، عافیہ صدیقی سے متعلق دستاویزات ، معلومات وکیل سے شئیر کیں جائیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔
