اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں یحییٰ سنوار کو شہید کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا پر اسرائیلی حکام سے متعلق یحییٰ سنوار کی شہادت کی خبریں نشر کی جارہی تھیں۔
اسرائیل کے سرکاری ریڈیو سے بھی دعویٰ کیا گیا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوارشہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی حملےمیں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہوگئے ہیں۔