نیب ترامیم کے نتیجے میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو بھی رلیف مل گیا

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ نیب نوٹسز قانون کے مطابق نہیں، اس لیے کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ نیب قانون کے تمام تقاضے پورے کرکے نیا نوٹس جاری کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان  اور بشریٰ بی بی نے 16 مارچ اور 17 فروری کے نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹسز چیلنج کر رکھے تھے

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے 7 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیم کے مطابق نیب نے نوٹس میں بتانا ہے کہ بطور ملزم طلبی ہے یا کسی اور حیثیت میں ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کے 2 کال اپ نوٹسز خلاف قانون قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے نیب نئے نوٹسز بھیج سکتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں