کراچی: ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لانڈھی کی جانب سے فراہم کردہ ریکارڈ نامکمل قراردے دیا
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لانڈھی کے ایم سی ابراہیم عمرانی نے انتظامیہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریٹر کے دستخط سے طلب کیا گیا ریکارڈ جمع کرایا جو نامکمل ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے مطابق فراہم کیے گئے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ شکایت کنندہ سے متعلق ریکارڈ دستیاب ہے لیکن حقائق کو جان بوجھ کر چھپایا گیا ہے۔
ایک بار پھر ہیلتھ انسپکٹر اعجاز خان کے بارے میں ریکارڈ طلب کیا جاتا ہے، ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے حکومت کو رپورٹ بھجوائی جائے گی۔
دوسری جانب میونسپل کمشنر ابراہیم عمران کا کہنا تھا کہ اعجاز خان 1995 میں گریڈ 5 میں بھرتی ہوئے، کیڈر چئنج ہونے کے بعد پھر ہیلتھ انسپیکٹر بنے اور اب وہ ڈپٹی ڈائریکٹر بننا چاہتے ہیں، ہمارے پاس جو رکارڈ تھا ہم نے جمع کروا دیا ہے، اعجاز خان سے کہا ہے کہ اگر مزید رکارڈ ان کے پاس ہے تو وہ جمع کروائیں تو ہم آگے جمع کروائیں مگر ان کے پاس بھی رکارڈ موجود نہیں۔ہمارے پاس جو بھی رکارڈ تھا ہم نے جمع کروا دیا ہے۔
