ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا، ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا

ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا ہے جبکہ حملوں کا مرکز تل ابیب سمیت کئی شہروں کو بنایا گیا

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔

اسرائیلی فوج نے بتایاکہ ایران نے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اسرائیل نے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کا کہہ دیا ہے

ایرانی میزائلوں کا ہدف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور شہرون میں راکٹ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ پر حملے کابدلہ قرار دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں