ایران نے لبنان سمیت پورے خطے میں اسرائیلی اقدامات پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے
اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب عامر سعید اراوانی نے حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان کو خط لکھ دیا ہے۔
ایرانی مندوب نے خبردارکیا کہ ایران کی سفارتی حدود اور نمائیندوں کے خلاف کسی قسم کے حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے قومی اور سکیورٹی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنا حق استعمال کرنے سے دریخ نہیں کریں گے۔
