غزہ: فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے اپنے جاری بیان میں سید حسن نصر اللہ پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ایک بزدلانہ دہشت گردانہ کارروائی اور گھناؤنا جرم قرار دیا ہے۔
حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر حماس نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ کی شہادت سے صرف اور صرف مزاحمت کو طاقت ملے گی۔
حماس نے سید حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصراللہ معرکہ طوفان الاقصیٰ کے شہید ہیں۔
حماس ترجمان کے مطابق حسن نصر اللہ بیت المقدس اور فلسطین کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، اس شہادت سے اسرائیل کے خلاف جنگ کو مزید طاقت ملے گی۔
