فن پارے گمشدگی پر ‘کبھی میں کبھی تم’ انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

فن پارے گمشدگی پر کبھی میں کبھی تم انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر ڈہرکی سے تعلق رکھنے والے صفدر سومرو نے ڈرامہ ‘کھی میں کبھی تم’ کے ایک سین کے دوران اپنے گمشدہ فن پارے دیکھ لئے

رپورٹس کے مطابق صفدر سومرو عرف صیفی نے بتایا کہ 2017 میں کراچی کے فیریئر ہال میں ایک نمائش ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے فن پارے ایوارڈ کیلئے جمع کرائے تھے۔

صفدر علی کا کہنا ہے کہ نمائش کے بعد فیریئر ہال انتظامیہ نے بتایا تھا کہ آپ کے ساتھ دیگر مصوروں کے بھی فن پارے گم ہوگئے ہیں، اس لئے میں خاموش ہوگیا تھا۔

فن پارے گمشدگی پر کبھی میں کبھی تم انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

ڈرامہ ‘کبھی میں کبھی تم’ کے پروڈکشن ہاؤس ‘بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے بھی رد عمل میں کھا گیا ہے کہ بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کا اس حوالے سے کوئی تعلق نہیں۔

بگ بینگ انٹرٹینمنٹ مصور صفی سومرو سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈرامے کی عکس بندی کیلئے یہ مقام کرایے پر لیا گیا تھا اور معاہدے کے مطابق موقع پر موجود تمام چیزیں بشمول فن پارے اس مقام کے مالک کے ہیں۔

بگ بینگ انٹرٹینمنٹ نے مصور صفی سومرو کو متعلقہ انتظامیہ سے مسئلے پر برائے راست رابطا کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں