ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائیکورٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے دائر ڈاکٹر فوزیہ کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان عدالت میں پیش ہوئے اور عقین دہانی کرائی گئی کہ وفاقی حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل پر کوئی اعتراض نہیں۔
عدالت نے کہا کہ اٹارنی نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی وجہ نہیں وہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کیلے وکیل کی جانب سے تیار کی گئی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل کے ساتھ نہ کھڑی ہو۔
عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل کے مطاق حکومت الگ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل دائر کرے گی اور اقوامہ متحدہ اجلاس کے موقع پر بھی امریکی حکومت سے بات کی جائے گی۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بھرپور کام ہورہا ہے اور تین ہفتوں کا وقت درکار ہے۔ عدالت نے سماعت 18 اکتوبر 2024 کو مقرر کردی۔
