کراچی سے حیدرآباد تک ایک اور موٹر وے بنانے کا فیصلہ
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبابندی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔
سیکریٹری منصوبہ بندی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ رواں مالی سال سالانہ ترقیاتی پورگرام پر پہلے ہی 300 ارب روپے کٹ لگ چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ 14 سو ارب روپے سے کم ہوکر 11 ارب روپے رہ گیا ہے، خدشہ ہے کہ تریقاتی فنڈز میں مزید کٹوتی ہوسکتی ہے۔
چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) نے کمیٹی کو بتایا کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کو سی پیک میں شامل کرنے کیلئے چین سے مشاورت جاری ہے
ان کا کہنا تھا کہ موٹر وے پر لاگت کا تخمینہ 308 ارب روپے ہے جو 30 ماہ میں مکمل ہوگی۔ دسمبر میں کنسلٹنٹ سکھر حیدرآباد موٹروے کی فیزبلٹی کیلئے کام شروع کردے گا۔
کمیٹی کو بتایا گیا کے کراچی کو حیدرآباد سے منسلک کرنے کیلئے ایک اور موٹروے بنائی جائے گی اور اسے پورٹ سے منسلک کیا جائے گا۔
