اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں دو فیصد کمی کا اعلان کردیا

علامے کے مطابق شرح سود میں کمی کا فیصلہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

پالیسی ریٹ کو 13 ستمبر 2024 سے 200 بی پی ایس کم کرکے  17.5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

علامے کے مطابق گزشتہ دو مہینوں کے دوران مہنگائی میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض کی منظوری کیلئے اجلاس طلب کرلیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض کی منظوری کیلئے 25 ستمبر کو اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری جا جائزہ لیاجائے گا۔

ترجمان آئی ایم ایف جولی کوزیک کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جولائی 2024 میں 37 ماہ کا سٹاف سطح کا معائدہ طے پایا تھا۔آئی ایم ایف پاکستان نے ترقیاتی شراکت داروں سے درکار ضروری مالی یقین دہانیاں حاصل کرلی ہیں

ان کا کہنا تھا کہ 2023 پر محیط سٹینڈ ہائی معاہدے کے کامیاب نفاذ کے بعد بورڈ کی طرف سے منظوری کے تابع ہے۔

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ سلسل سے جانے والی پالیسی میکنگ کی وجہ سے پاکستانی معیشت میں استحکام آیا ہے اور خاص طور پر بڑھنے کے اشارے مل رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں دو فیصد کمی کے اعلان کے بعد اب پالیسی ریٹ 17.5 پر پنہچ گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں