نیوٹاؤن پولیس مقابلہ جعلی ثابت، ملوث پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج کرنے کا حکم

کراچی(رپورٹ: گھنشام میگھواڑ) نوجوان کمل ولد کرشن مھیشوری کے مبینا مقابلے میں قتل پر ایس ایس پی ویسٹ نے کمیٹی تشکیل دی تھی جس پر ایس پی گلشن کی انکوائری رپورٹ میں نیو ٹاؤن انویسٹیگیشن پولیس کا مقابلہ جعلی ثابت ہوا۔

مقابلا جعلی ثابت ہونے پر ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گہا، جبکہ اعلیٰ افسران نے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کیس درج کرنے کا حکم دیدیا

تہانہ نیو ٹاؤن کے علاہقے ڈالمیا سے پولیس نے دونوجوان کمل ولد کرشن مھیشوری اور نوجوان انیل ولد موہن کو گرفتار کیا جن میں سے کمل ولد کرشن مھیشوری کو مقابلے میں مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔

دونوں نوجوانوں کے ورثہ نے واقعے کے خلاف تہانہ نیوٹاؤن کے سامنے احتجاج کیا۔

ورثہ کا کہنا تہا کہ پیر کی رات دونوں نوجوان شادی کے کارڈ دینے جارہے تھے، راستے سے پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔

مظاہرین نے ایس ایچ او کو معطل اور نوجواں انیل کی آزادی کا مطالبا کیا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے مظاہرین سے رابطا کیا اور انصاف کی یقین دھانی کراتے ہوئے تفتیش کیلئے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔

ایس پی گلشن کی انکوائری رپورٹ میں نیو ٹاؤن انویسٹیگیشن پولیس کا مقابلہ جعلی ثابت ہونے پر انسپیکٹر فرمان شاہ کو معطل کیا گیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں